اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی وفاقی حکومت اپنے ویژن پر عمل پیرا ہو رہی ہے، پنجاب کے ضلع بھکر میں چٹیل میدان سرسبز جنگل میں بدلنے لگے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک ویڈیو اپ لوڈ کی۔
ویڈیو کے کیپشن میں وزیراعظم نے لکھا کہ بھکر کے 2019ء سے قبل اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی شجرکاری مہم کے بعد کے مناظر!
انہوں نے مزید لکھا کہ کم و بیش اڑھائی برس کی مدت میں ظاہر ہونے والے یہ ہماری بلین ٹری شجرکاری مہم کے شاندار نتائج ہیں جو اس پاک دھرتی کو آئندہ نسلوں کیلئے سرسبز و شاداب بنا رہے ہیں۔
In Bhakkar before 2019 & since our plantation drive. Amazing results of billion tree plantation drive in just over 2 & 1/2 years. The greening of Pakistan for our future generations. pic.twitter.com/pmQtAczNcm
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) July 20, 2021