پشاور: (دنیا نیوز) خیبر پختونخوا میں گزشتہ چار دنوں کے دوران بارشوں اور سیلابی ریلوں سے 15 افراد جاں بحق جبکہ 26 افراد زخمی ہوئے۔
پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق 21 گھروں کو جزوی جبکہ 4 گھروں کو مکمل نقصان پہنچا۔ ضلعی انتظامیہ کو امدادی کارروائیاں مزید تیز کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ تمام ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں سے قریبی رابطے میں ہیں۔
سیکرٹری ریلیف یوسف رحیم کا کہنا ہے کہ متاثرین کو بہترین خدمات فراہم کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ شبقدر مٹہ رستم خیل کے متاثرین میں امدادی سامان تقسیم کر دیا گیا ہے۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق عید الاضحی کی تعطیلات میں بھی اہلکارعوام کی رہنمائی اور دیگر سہولیات کی فراہمی کے لئے موجود ہیںڈی جی پی ڈی ایم اے شریف حسین نے باجوڑ میں کشتیاں ڈوبنے کے واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا اور متعلقہ ڈی سی سے رابطہ کیا۔
پی ڈی ایم اے تمام ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کیساتھ قریبی رابطے میں ہے۔ دریں اثناء صوبے بھر کے دریاؤں میں پانی کا بہاؤ معمول کے مطابق ہے۔ عوام مون سون سیزن میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔