لاہور: (دنیان یوز) وزیراعلی عثمان بزدار نے لاہور سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں بارشوں کے باعث انتظامیہ اور واسا کو الرٹ رہنے کا حکم دے دیا۔
وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کی جانب سے جاری ہدایات میں کہا گیا ہے کہ انتظامیہ اور واسا حکام نشیبی علاقوں سے نکاسی آب کیلئے تمام ضروری وسائل بروئے کار لائیں، ضروری مشینری کے ذریعے نکاسی آب کو کم سے کم وقت میں یقینی بنایا جائے۔
عثمان بزدار کی جانب سے کہا گیا ہے کہ واسا حکام اور انتظامی افسران فیلڈ میں موجود رہیں اور نکاسی آب کے کام کی خود نگرانی کریں، سڑکوں پر پانی نکالنے کے لئے وضع کردہ پلان پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔
وزیراعلی پنجاب نے کہا ہے کہ ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانے کے لئے موثر مینجمنٹ کی جائے، نکاسی آب کو ٹائم لائن کے اندر مکمل ہونا چاہیے۔