اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان نے حکومتی رہنماوں کا اجلاس آج طلب کرلیا۔ اجلاس میں ملک کی سیاسی اور معاشی صورت حال کا جائزہ لیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم معاشی اور اقتصادی صورتحال پر اعتماد میں لیں گے، کشمیر انتخابات کے بعد کی صورتحال پر بھی مشاورت کی جائے گی۔ اجلاس میں اپوزیشن بیانیہ کی جوابی حکمت عملی پر بھی غور ہوگا۔ وزیراعظم حکومتی ترجمانوں کو سیاسی اور معاشی معاملات پر اہم گائیڈ لائنز دیں گے۔