اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی حکومت نے مالی سال 2021-2020ء کے دوران ترقیاتی پروگرام سے 9 ارب روپے زیادہ خرچ کئے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی، اصلاحات و خصوصی اقدامات اسد عمر نے لکھا کہ سرکاری شعبہ کے سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت ملک بھر میں مختلف منصوبوں کےلئے گزشتہ مالی سال کے دوران 101.4 فیصد کے فنڈز جاری کئے گئے۔
انہوں نے کہا کہ مالی سال 21-2020ء میں وفاقی حکومت کا ترقیاتی پروگرام 650 ارب روپے تھا۔ حکومت نے 659 ارب روپے کے فنڈزجاری کئے جو کہ ہدف سے 9 ارب روپے زائد ہیں۔
Total PSDP spending in 2020 - 21 was 659 billion vs a target of 650 billion or 101.4%. This is the highest development funds utilization since 2011-12. In a year of covid restrictions , this exceptionally high development spending reflects resolve of PMIK to accelerate growth
— Asad Umar (@Asad_Umar) July 27, 2021
وفاقی وزیر نے مزید لکھا کہ یہ 11-2012 کے بعد کووڈ۔19 کے مسائل کے باوجود گزشتہ سال سب سے زیادہ شرح سے ترقیاتی فنڈز خرچ کئے گئے ہیں۔ کووڈ۔19 کی پابندیوں کے باوجود اتنی زیادہ تعداد میں ترقیاتی کاموں پر فنڈز کاخرچ کرنا وزیراعظم عمران کے وژن کاعکاس ہے۔
انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی وباکی مشکلات کے باوجود حکومت نے تمام جاری بڑے منصوبوں پر کام جاری رکھا۔