حکومت سازی: وزیراعظم عمران خان نے آزاد کشمیر کے نو منتخب ارکان اسمبلی کو بلالیا

Published On 29 July,2021 02:52 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) آزاد کشمیر میں حکومت سازی کیلئے وزیراعظم نے مشاورتی عمل شروع کر دیا۔ عمران خان نے آزاد کشمیر کے نو منتخب ارکان اسمبلی کو بلالیا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر کے سربراہ بیرسٹر سلطان، سینئر رہنما خواجہ فاروق، سردار تنویر ملاقات کریں گے۔ آزاد کشمیر کی صدارت، وزرات عظمی، سپیکر ، ڈپٹی سپیکر اور کابینہ کے حوالے سے مشاورت ہوگی۔ ملاقات میں وفاقی وزراء اور پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما بھی شریک ہوں گے۔

دوسری جانب پی ٹی آئی نے 6 امیدواروں کو مخصوص نشتوں کے لئے ٹکٹس جاری کر دیں۔ ٹیکنو کریٹ کی سیٹ پر رفیق نیئر، علما مشائخ کی نشست کیلئے پیر مظہر الحق کو ٹکٹ جاری کیا گیا۔ سمندر پار آباد کشمیریوں کی نشست پر چودھری محمد اقبال کو ٹکٹ ملا جبکہ خواتین کی مخصوص نشتوں کیلئے تقدیس گیلانی، بیگم امتیاز نسیم اور صبیحہ صدیق کو ٹکٹ دیا گیا۔

پیپلزپارٹی نے نبیلا ایوب، شاہین کوثر ڈار اور شازیہ اکبر کو ٹکٹ دیا جبکہ ن لیگ کی جانب سے خواتین کی نشست کے لئے نسیمہ وانی کو ٹکٹ جاری کیا گیا۔
 

Advertisement