چلاس: (دنیا نیوز) چلاس میں لینڈسلائیڈنگ اور سیلابی ریلہ قراقرم روڈ کا 100 فٹ حصہ بہا لے گیا۔ ڈپٹی کمشنر دیا مر سعد بن اسد کے مطابق روڈ کی بحالی کے لئے ہنگامی بنیادوں پر کام کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر سعد بن اسد کا کہنا ہے کہ چلاس میں سیلاب سے روڈ میں گہری کھائی بن گئی، تتا پانی روڈ بحالی کے لیے ڈیزاسٹر مینجمنٹ، ایف ڈبلیو او اور این ایچ اے کی ہیوی مشینری کام کر رہی ہے۔
دوسری طرف معروف سیاحتی مقام نانگا پربت فیری میڈو روڈ موسلادھار بارش کے باعث بلاک ہوگیا ہے جس کے باعث فیری میڈو میں سیاحوں کو مشکلات کاسامنا ہے۔