محکمہ موسمیات کی لاہور، قصور سمیت بیشتر علاقوں میں بارش کی پیشگوئی

Published On 02 August,2021 08:42 am

لاہور: (دنیا نیوز) محکمہ موسمیات نے لاہور، قصور، اوکاڑہ، گوجرانوالہ سمیت بیشتر علاقوں میں بارش کی پیش گوئی کر دی۔ کراچی، ٹھٹھہ، بدین میں بھی ہلکی بارش کا امکان ہے۔ اسلام آباد میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سیالکوٹ، نارووال، فیصل آباد، میانوالی اور لیہ میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ سندھ کے جنوبی اضلاع میں مطلع ابرآلود رہنے کے ساتھ بدین اور تھرپارکر میں ہلکی بارش کی توقع ہے۔

ایبٹ آباد، مانسہرہ، کوہستان، سوات، مردان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ گلگت بلتستان اور کشمیر میں بھی بادل جم کر برسیں گے۔ بلوچستان کے بیشتر علاقے گرمی کے زیر اثر رہیں گے۔
 

Advertisement