جنسی استحصال اور ہراسگی کے واقعات میں اضافہ لمحہ فکریہ ہے: سراج الحق

Published On 02 August,2021 09:08 pm

لاہور: (دنیا نیوز) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ فحاشی اور عریانی کا کلچر اسلامی تہذیب پر حملہ آور ہے۔ سیکولر لابیز خاندانی نظام کو تباہ کرنے پر تلی ہوئی ہیں۔ جنسی استحصال اور ہراسگی کے واقعات میں اضافہ لمحہ فکریہ ہے۔

سراج الحق نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ حکمران عوام کو تحفظ فراہم کرنے میں مکمل ناکام ہو گئے ہیں۔ جماعت اسلامی کی خواتین کو تمام محاذوں پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ دین کے خلاف پروپیگنڈہ کرنے والوں کا دلیل کے ساتھ مقابلہ کیا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ پردہ اور حیا کے کلچر کو عام کرنا ہوگا۔ عورت معاشرہ میں تبدیلی کے لیے بنیادی کردار ادا کر سکتی ہے۔ مسلمان خواتین کا رول ماڈل ازواج مطہراتؓ اور حضور پاک ﷺ کی بیٹیاں ہیں۔ جے آئی یوتھ خواتین ونگ کالجز ویونیورسٹیز میں دین کے پیغام کو عام کریں۔
 

Advertisement