لیجنڈ گلوکار مہدی حسن کے صاحبزادے انتقال کر گئے

Published On 02 August,2021 07:04 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کے لیجنڈ گلوکار مرحوم مہدی حسن کے صاحبزادے آصف مہدی قضائے الہیٰ سے انتقال کر گئے ہیں۔ مرحوم اپنے والد کی طرح معروف غزل گائیک تھے۔

مہدی حسن کے دوسرے صاحبزادے حیدر مہدی نے بتایا کہ ان کے بھائی آصف مہدی کراچی میں انتقال کرگئے ہیں۔ آصف مہدی یونیورسٹی روڈ پر واقعہ نجی ہسپتال مین زیر علاج تھے جہاں وہ خالق حقیقی سے جا ملے۔

انہوں نے بتایا کہ میرے بھائی آصف مہدی کافی عرصے سے گردوں کے مرض میں مبتلا تھے۔ خیال رہے کہ شہنشاہ غزل مہدی حسن 13 جون 2012ء کو کراچی میں انتقال کرگئے تھے۔

آصف مہدی 1966ء میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے محض 13 سال کی عمر میں اپنے والد مہدی حسن سے گائیکی کے اسرار ورموز اپنے والد سے سیکھے۔ ان کو موسیقی سکھانے میں ان کے چچا غلام قادر نے بھی اپنا کردار ادا کیا۔

مرحوم آصف مہدی نے 1983ء میں اپنا سب سے پہلا کنسرٹ امریکی شہر لاس اینجلس میں پرفارم کیا۔ اس وقت ان کی عمر محض 17 سال تھی۔ آصف مہدی کو پس پردہ گلوکاری کی وجہ سے 1999ء میں نگار ایوارڈز سے نوازا گیا تھا۔
 

Advertisement