مظفر آباد: (دنیا نیوز) راجہ فاروق حیدر نے کہا ہے کہ 25 جولائی کے انتخابات کے نتائج کو تسلیم نہیں کرتے، آزاد کشمیر الیکشن میں دھاندلی کے خلاف وائٹ پیپر شائع کر رہے ہیں۔
لیگی رہنما راجہ فاروق حیدر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ ن نے بطور احتجاج حلف اٹھایا، دھاندلی کے خلاف آزاد کشمیر مہاجرین اور تارکین وطن کے ساتھ مل کر احتجاج کرینگے، عوام تک حقائق پہنچائیں گے۔
راجہ فاروق حیدر کا کہنا تھا کہ حکومت کو عوامی مفادات کے خلاف قانون سازی اور اقدامات سے پوری قوت سے جواب دیں گے، 25 جولائی کے انتخابات کے نتائج کو تسلیم نہیں کرتے، بھرپور احتجاج کرینگے۔