لاہور: (دنیا نیوز) نامزد صوبائی وزیر ملک اسد کھوکھر کے بھائی ملک مبشر کھوکھر کی نمازجنازہ ادا کر دی گئی۔ سیاسی شخصیات سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
ملک اسد کھو کھر کے بھائی ملک مبشر کی نماز جنازہ ان کے آبائی گاؤں مانووال چوہنگ لاہور میں ادا کی گئی۔ عزیز و اقارب سمیت اہم سیاسی اور سماجی شخصیات نے نماز جنازہ میں کثیر تعداد میں شرکت کی۔ مرحوم کے بلند درجات کیلئے دعا کی گئی۔
ملک مبشر کو گزشتہ رات فائرنگ کر کے قتل کیا گیا تھا۔ واقعہ ولیمہ کی تقریب کے دوران پیش آیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب بھی شادی کی تقریب میں شریک تھے۔
ادھر ملک اسد کھوکھر کے بطور وزیر حلف کی تقریب ملتوی کر دی گئی۔ حلف برداری کی تقریب آج گورنر ہاؤس میں ہونا تھی۔ حلف برداری کی تقریب کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
اس کے علاوہ پولیس نے ملزم ناظم کا ابتدائی بیان ریکارڈ کرلیا۔ ملزم ناظم کا کہنا تھا کہ شادی کی تقریب میں مہمانوں کے ساتھ داخل ہوا اور ان میں ہی جا کر بیٹھ گیا تھا، وزیراعلیٰ پنجاب واپس جانے لگے تو تینوں بھائی ساتھ تھے، میں وزیر اعلیٰ کے پیچھے پیچھے مارکی سے باہر آگیا۔ تفتیش میں کہا گیا وزیراعلیٰ گاری میں بیٹھے تو آگے بڑھ کر مبشر پر فائر نگ کر دی، جس پستول سے فائر کیا۔