لاہور: (دنیا نیوز) لاہورکے مختلف علاقوں میں صبح سویرے بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا، محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہے گا۔
لاہورکے مختلف علاقوں ایبٹ روڈ ،گوالمنڈی، اسلام پورہ میں صبح سویرے تیز بارش ہوئی جبکہ بلال گنج، سمن آباد ،ٹھوکر، مسلم ٹاؤن ، ہربنس پورہ، مغل پورہ، ڈیوس روڈ پر بھی بادل برسے۔
بارش کے باعث 90 سے زائد فیڈرز ٹرپ کر گئے، کئی علاقے بجلی سے محروم ہو گئے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 27 جبکہ زیادہ سے زیادہ 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔