محکمہ موسمیات کی شمال مشرقی پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا میں بارش کی پیشگوئی

Published On 10 August,2021 08:53 am

لاہور: (دنیا نیوز) محکمہ موسمیات نے شمال مشرقی پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا میں بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی بادل برسنے کا امکان ہے۔

موسم کا حال بتانے والوں نے آج لاہور، سیالکوٹ، گوجرانوالہ میں بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ خیبرپختونخوا میں ایبٹ آباد، مانسہرہ اور مالاکنڈ میں بھی بادل برسنے کا امکان ہے۔ اسلام آباد میں رات کے وقت گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ کراچی میں بوندا باندی ہوسکتی ہے۔

 

Advertisement