کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں وفاقی حکومت کے زیر اہتمام گرین لائن بس منصوبہ حتمی مراحل میں داخل ہوگیا۔ گرین لائن بس منصوبے کے لئے 80 بسیں تیار ہو گئیں۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کراچی کے باسیوں کے لئے اچھی خبر سنا دی۔
گورنر سندھ عمران اسماعیل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر کے ذریعے بسوں کی تیاری اور روانگی کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ دو بحری جہاز چینی بندگاہ سے کراچی پورٹ کے لئے روانہ ہوگئے ہیں، تیار کی جانے والی بسیں رواں ماہ میں کراچی پورٹ پر پہنچ جائیں گی۔
Green line Buses have started moving to the port today. We are back to two vessels carrying 40 buses each. Vessels dock Tianjin Port leaving mid August. Hopefully one week to unload load. Arriving Karachi soon Inshallah. pic.twitter.com/TXPt2nvwKB
— Imran Ismail (@ImranIsmailPTI) August 10, 2021
عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ 2 جہازوں پر لدی 40 بسیں جلد پاکستان پہنچ جائیں گی، جہاز تیانجن پورٹ سے اگست کے وسط تک نکل جائیں گے، اس کے بعد ایک ہفتہ کے دوران بسیں کراچی پہنچیں گی۔ گرین لائن بس منصوبے سے شہریوں کو ٹرانسپورٹ کے مسائل سے کچھ ریلیف ضرور ملے گا۔