کراچی: (دنیا نیوز) حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ وزیراعظم کا دل کراچی کے ساتھ دھڑکتا ہے، عمران خان شہر قائد کیلئے پہلے ہی پیکج دے چکے ہیں جس پر کام جاری ہے، ستمبر میں گرین لائین کی بسیں کراچی پہنچ جائیں گی۔
سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ اسی سال ستمبر میں گرین لائین کی بسیں کراچی پہنچ جائیں گی، 52 فائر بریگیڈ وفاقی حکومت کے کراچی میں موجود ہیں، اورنج لائین سندھ حکومت کا بھی وفاق دیکھ رہی، 1100 ارب کے پیکیج میں اہم کام نالوں کی صفائی کا تھا، 11 سو ارب کے پیکیج میں ساڑھے 4 سو ارب سندھ حکومت کو دینے تھے۔
حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ کے فور اور کے سی آر پر مزید کام تیز ہوچکا ہے، 10 ارب روپے پاکستان تحریک کراچی کے ایم این ایز اور ایم پی ایز نے لگائے ہیں۔