اسلام آباد: (دنیا نیوز) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ بیرون ملک مقیم نوے لاکھ پاکستانیوں کو انتخابی عمل کا حصہ بنانے کیلئے آئی ووٹنگ ناگزیر ہے۔
اسلام آباد میں آئی ووٹنگ میں ایمر جنگ ٹیکنالوجیز کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے صدر نے نظام کو غلطیوں سے پاک بنانے کیلئے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال پر بھی زور دیا۔
انہوں نے نادرا کو ہدایت کی کہ وہ آئی ووٹنگ سسٹم کے قیام میں حائل فنی مسائل سے نمٹنے کیلئے تعاون کرے۔
اجلاس میں آئی ووٹنگ نظام کی تیاری کا عمل تیز کرنے ،نگرانی اور رکاوٹیں دور کرنے کیلئے ایک ذیلی کمیٹی کے قیام پر بھی اتفاق کیا گیا۔