لاہور: (ویب ڈیسک) صدر ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہے کہ پاکستان کامیابی سے کورونا وبا سے نمٹا ہے، کورونا وبا کی چوتھی لہر کے دوران عوام احتیاطی ضابطہ کار پر مکمل عمل کریں۔
ٹویٹر پر اپنے ویڈیو پیغام میں صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان نے کورونا کے خلاف کامیابی حاصل کی ہے، اس میں حکومت کے بروقت اور اچھے فیصلوں کا ہاتھ ہے، پاکستان کے مقابلہ میں بھارت اس وبا سے زیادہ متاثر ہوا ہے۔ کورونا وبا کے دوران میڈیا اور علما کرام نے آگاہی فراہم کرنے میں تعاون فراہم کیا جبکہ حکومت نے عوام کو ریلیف دینے کیلئے موثر اقدامات کئے۔
President Dr. Arif Alvi shares his message for #EidAlAdha2021 amid 4th layer of Delta Variant of the coronavirus.
— The President of Pakistan (@PresOfPakistan) July 20, 2021
Enjoy the happiness filled moments with loved ones, follow SOPs and stay safe.
Watch the video on TikTokhttps://t.co/r9NBduF3sn pic.twitter.com/nlU9Mnvp1P
ٹویٹر پر انہوں نے ویڈیو پیغام میں کہا کہ وزیراعظم عمران خان کہتے ہیں لاک ڈائون نہیں کریں گے، غریبوں کے روزگار کا خیال رکھیں گے۔ اس وقت کورونا وبا کی چوتھی لہر چل رہی ہےاور ڈیلٹا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے، جانوروں کی خریداری اور عیدالاضحیٰ کی نماز کی ادائیگی کے دوران کورونا سے بچائو کے احتیاطی ضابطہ کار پر مکمل عمل کریں، ہاتھ دھوئیں، ماسک پہنیں اور سماجی فاصلہ برقرار رکھیں،
صدر مملکت کا کہنا تھا کہ بازاروں میں بھی احتیاطی ضابطہ کار پر عمل یقینی بنایا جائے۔ ملک اقتصادی ترقی کی راہ پر گامزن ہے، اگر کورونا وبا کی اس لہر کا کامیابی سے مقابلہ کر لیا تو کوئی بھی پاکستان کی ترقی کی راہ میں رکاوٹ نہیں ڈال سکتا۔