اسلام آباد: (دنیا نیوز) ملک میں کورونا کے وار جاری ہیں، گذشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران مزید 21افراد انتقال کر گئے، پاکستان میں ایکٹو کیسز کی تعداد 47 ہزار 331 ہو گئی۔ کورونا سے محفوظ رہنا ہے تو احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔
جان لیوا وائرس کے حملے جاری، ملک بھر میں مزید 21 افراد زندگی کی بازی ہار گئے، مجموعی اموات کی تعداد 22 ہزار 781 ہو گئی، مثبت کیسز کی شرح 5.34 ریکارڈ کی گئی۔
این سی او سی کے مطابق پاکستان میں ایکٹو کیسز کی تعداد 47ہزار 331ہو گئی ،مجموعی کیسز کی تعداد 9لاکھ 89ہزار 275تک پہنچ گئی۔ کورونا کیسز میں بھی تیزی سی اضافہ ہو رہا ہے، مزید 2ہزار 607نئے مریض سامنے آئے جبکہ 9لاکھ 19ہزار 163افراد صحت یاب بھی ہوئے۔
اعدادوشمار کے مطابق پنجاب میں 3لاکھ 50 ہزار 259،سندھ میں 3لاکھ 55ہزار 462، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 40ہزار 560،اسلام آباد میں 84ہزار 563 اور بلوچستان میں 29ہزار 80 کیسز ہیں۔ آزاد کشمیر میں 21ہزار 989اور گلگت بلتستان میں 7ہزار 362 افراد کورونا سے متاثر ہوئے۔