کوویکس کے تحت آسٹرا زنیکا ویکسین کی 12 لاکھ سے زائد خوراکیں پاکستان پہنچا دی گئیں

Published On 17 July,2021 03:09 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) عالمی ادارہ صحت کے پروگرام کوویکس کے تحت انسداد کورونا ویکسین کی مزید 12 لاکھ سے زائد خوراکیں پاکستان پہنچا دی گئیں۔

عالمی ادارہ صحت کے غریب اور ترقی پذیر ممالک کے لئے انسداد کورونا ویکسین فراہمی کے پروگرام کوویکس کے تحت آسٹرا زنیکا ویکسین کی بڑی کھیپ اسلام آباد پہنچائی گئی۔ غیر ملکی ایئر لائن کی پرواز کے ذریعے ویکسین کی 12 لاکھ 40 ہزارخوراکیں لائی گئیں۔ کورونا سے بچاؤ کیلئے پاکستان کو یہ ویکسین مفت فراہم کی گئی ہے۔

کوویکس سے پاکستان کو آسٹرازنیکا کی پہلی کھیپ 8 مئی کو ملی تھی، جو کہ 12 لاکھ 40 خوراکوں پر مشتمل تھی۔ وزارت صحت کے حکام کے مطابق کوویکس پروگرام کے تحت عالمی ادارہ صحت پاکستان کو کورونا ویکسین کی تین کھیپیں فراہم کر چکا ہے۔
 

Advertisement