اسلام آباد: (دنیا نیوز) امریکا کی جانب سے عطیہ کی گئی کورونا سے بچاؤ کی ویکسین موڈرنا کی پچیس لاکھ خوراکوں پر مشتمل کھیپ اسلام آباد کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پہنچ گئی ہیں۔
امریکی سفارتخانے کی جانب سے جاری کردہ ایک اعلامیے کے مطابق یہ ویکسین پاکستانی عوام کے لئے کوویکس گلوبل ویکسین پروگرام، یونیسیف اور حکومت پاکستان کے تعاون سے فراہم کی گئی ہے۔
ایک بیان میں امریکی سفارتخانے کی ناظم الامور اینگلیپ ایگیلر نے کہا کہ یہ ویکسین زندگیاں بچانے اور وبائی بحران سے نکلنے میں مدد دے گی جس نے دونوں ممالک میں کئی خاندان تباہ کئے۔