برازیلیا: (دنیا نیوز) صدر بولسونارو پر ویکسین ڈیل میں بدعنوانی کو نظر انداز کرنے کے الزام کے بعد برازیل نے بھارت کے ساتھ معاہدہ منسوخ کر دیا۔
امریکی میڈیا کے مطابق برازیل نے بھارت کے ساتھ کورونا ویکسین کی 32 کروڑ 40 لاکھ ڈالر کی ڈیل منسوخ کر دی ہے، معاہدے کے مطابق بھارت نے کورونا ویکسین کی 2 کروڑ خوارکیں برازیل کو فراہم کرنی تھیں۔
وفاقی اداروں نے معاہدے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا۔ برزایل میں مہلک وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 5 لاکھ 16 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے۔