لاہور: (دنیا نیوز) صوبہ پنجاب کی جیلوں میں قیدیوں کی کورونا ویکسی نیشن کا عمل سست روی کا شکار ہو چکا ہے۔ جیلوں میں بند 22 ہزار 796 قیدی حفاظتی ٹیکوں کی پہلی ڈوز تک نہیں لگوا سکے ہیں۔
ذرائع کے مطابق ان میں سے 43 ہزار 570 قیدی کورونا ویکسین کی سیکنڈ ڈوز سے محروم ہیں۔ جیلوں میں بند 25 ہزار 866 قیدیوں کو فرسٹ ڈوز لگائی جا چکی ہے۔
آئی جی جیل خانہ جات کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ابھی تک 4 ہزار 820 قیدیوں کو سیکنڈ ڈوز لگائی گئی ہے۔ پنجاب کی جیلوں میں خواتین اور بچوں سمیت کل 48 ہزار 4 سو قیدی ہیں، جیلوں میں ویکسی نیشن کا عمل جاری ہے۔ قیدیوں کو ٹیمیں ویکسین لگانے کا کام تیزی سے مکمل کر رہی ہیں۔