چین سے کورونا ویکسین کی ایک اور کھیپ پاکستان پہنچ گئی

Published On 04 July,2021 08:26 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) چین کی جانب سے عالمی وبا کورونا وائرس کے انسداد کیلئے کورونا ویکسین کی ایک اور کھیپ پاکستان پہنچ گئی ہے۔

وزارت صحت کے حکام کے مطابق سائنو فارم ویکسین کی مزید 7 لاکھ خوراکیں پاکستان پہنچا دی گئی ہیں۔ سائنو فارم ویکسین کی ایک اور کھیپ رات کو پاکستان پہنچے گئی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ رات کو 6 لاکھ سائنو فارم کی مزید ڈوز پاکستان پہنچ جائیں گی۔ آج سائنو فارم کی مجموعی طور پر 13 لاکھ ویکسین کی خوراکیں پہنچ رہی ہیں۔

دوسری جانب چین کی وزارت صحت کے شعبہ وبائی امراض کے سربراہ ڈاکٹر ژونگ ننشان نے کہا ہے کہ چین میں مجموعی طور پر کورونا کے خلاف 71 ویکسین بنائی جا رہی ہیں۔ چین کی تیار کردہ ویکسین کورونا کی ڈیلٹا قسم کے خلاف موثر ہے۔

ڈاکٹر ژونگ ننشان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ 71 میں سے 9 ویکسین پہلے ہی چین میں زیر استعمال ہیں۔ ان میں سے چین کی دو ویکسین کی عالمی ادارہ صحت منظوری دے چکا ہے۔ چین دنیا میں کورونا ویکسین کی تعداد کے لحاظ سے دنیا میں پہلے نمبر پر ہے۔
 

Advertisement