اسلام آباد: (دنیا نیوز) کورونا کی چوتھی لہر سے ملک میں اموات کا سلسلہ جاری ہے، چوبیس گھنٹے کے دوران مزید 67 افراد انتقال کر گئے، ملک میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 6اعشاریہ آٹھ فیصد ریکارڈ کی گئی۔
کورونا سے اموات کا سلسلہ تھم نہ سکا ، ملک بھر میں مزید 67افراد انتقال کر گئے، مجموعی اموات کی تعداد 24ہزار 406 ہو گئی۔ ملک میں مثبت کیسز کی شرح 6اعشاریہ آٹھ فیصد ریکارڈ کی گئی۔ این سی او سی کے مطابق پاکستان میں 3ہزار 711 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ،مجموعی کیسز کی تعداد 10لاکھ 98ہزار 410ہو گئی۔
پنجاب میں کورونا سے سب سے زیادہ اموات ہوئیں جن کی تعداد 11 ہزار 347 تک جا پہنچی ہے، سندھ میں 6 ہزار 413، خیبر پختونخوا میں 4 ہزار 654 جبکہ بلوچستان 334، آزاد کشمیر 664 اور گلگت بلتستان میں 163 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں۔
کورونا سے متاثرہ افراد کی سب سے زیادہ تعداد سندھ میں دیکھنے میں آئی جہاں 4 لاکھ 10 ہزار 766 وبا کا شکار ہیں، پنجاب 3 لاکھ 71 ہزار 605 ، کے پی کے ایک لاکھ 52 ہزار 197، اسلام آباد 93 ہزار 783 جبکہ 31 ہزار 556 کیسز بلوچستان میں رپورٹ ہوئے۔
دوسری جانب دنیا بھر میں کورونا کے پھیلاو کا عمل جاری ہے جہاں اب تک 20 کروڑ 75 لاکھ 27 ہزار 890 افراد وبا سےمتاثر ہیں جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 43 لاکھ 67 ہزار 139 تک پہنچ گئی ہے۔ مرض سے شفا یاب ہونے والوں کی تعداد 18 کروڑ 60 لاکھ 25 ہزار 944 ہے۔