لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف نے مینار پاکستان کے واقعے کے بعد کہا ہے کہ ہمیں بطور والدین، استاد اور رہنما نوجوانوں کی ذہن سازی کرنی چاہیے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر کا کہنا تھا کہ لاہور کے مینار پاکستان پر دل دہلا دینے والے مناظر سامنے آئے۔ واقعہ کے بعد ہمیں اجتماعی طور پر سوچنا ہو گا، ہمیں بطوروالدین،استاد اور رہنما نوجوانوں کی ذہن سازی کرنی چاہیے۔
Heart-wrenching scenes at Minar-e-Pakistan warrant collective introspection. We as parents, teachers & leaders need to reflect upon the upbringing of our youngsters to make public spaces safe for women. Those involved must be dragged to justice to create deterrence for future.
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) August 18, 2021
مریم نواز کا کہنا تھا کہ واقعہ میں ملوث افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لایاجائے، مستقبل میں ایسےواقعات کی روک تھام کیلئے اقدامات ضروری ہیں۔