فیکٹری کی دیوار جھونپڑیوں پر گر گئی، باپ بیٹی سمیت 3 افراد جاں بحق

فیکٹری کی دیوار جھونپڑیوں پر گر گئی، باپ بیٹی سمیت 3 افراد جاں بحق

افسوسناک واقعہ لاہور کے علاقے ٹھوکر نیاز بیگ کے کٹار بند روڈ پر پیش آیا جہاں فیکٹری کی دیوار ساتھ بنی جھونپڑیوں پر گر گئی۔ دیوار گرنے سے ایک ہی خاندان کے سات افراد ملبے تلے دب گئے۔

اطلاع ملنے پر ریسکیو کا عملہ موقع پر پہنچا اور تمام زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا۔ ہسپتال میں امانت اس کی دو سالہ بیٹی نیہا جبکہ ایک رشتہ دار خاتون فرح جاں بحق ہوگئی۔ زخمی خالد، شعبان، اقرا اور سدرہ ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔

متاثرہ خاندان کے رشتہ داروں نے بتایا کہ اچانک طوفانی بارش ہوئی جس نے سب ملیا میٹ کر دیا۔

پولیس بھی جائے وقوعہ پر پہنچی اور متاثرہ خاندان کے افراد سے بات چیت کے بعد مزید قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔