پلواما: (دنیا نیوز) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کا ظلم وستم نہ رک سکا۔ قابض فوج نے پلواما میں تین کشمیری نوجوان کو شہید کر دیا۔
تینوں نوجوانوں کو ترال کے علاقے میں سرچ آپریشن کی آڑ میں شہید کیا گیا۔ علاقے میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس بند کر کے گھر گھر تلاشی بھی لی گئی، بھارت کی ظالمانہ کارروائی کے خلاف کشمیریوں نے احتجاج بھی کیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مزید کئی علاقوں میں قابض فوج سرچ آپریشن کر رہی ہے۔
یاد رہے دو روز میں بھارتی فورسز کے ہاتھوں شہید کشمیریوں کی تعداد 5 ہوگئی۔