سندھ: آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن کا بچوں کو آؤٹ ڈور تعلیم دینے کا اعلان

Published On 23 August,2021 10:17 am

کراچی: (دنیا نیوز) سندھ میں آج سے تعلیم بچاؤ تحریک کا آغاز، آل پرائیوٹ اسکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن نے آؤٹ ڈور تعلیم دینے کا سلسلہ شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔ محکمہ تعلیم سندھ نے نجی اسکولز کی دھمکی پر کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔

سندھ حکومت اور نجی اسکولز ملکان آمنے سامنے۔ آل پرائیوٹ اسکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن کا آوٹ ڈور اسکولنگ شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔ آل پرائیوٹ اسکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن کے رہنماؤں نے کہا تعلیمی نظام آوٹ ڈور اسکولنگ پر شفٹ کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں تعلیم سرگرمیاں جاری ہیں، صرف سندھ کے بچوں کو تعلیم سے محروم رکھا جا رہا ہے، پیر کی صبح نو بجے صوبائی حکومت کی پالیسوں کے خلاف احتجاج کریں گے۔

نجی اسکولز کی دھمکی کے بعد محکمہ تعلیم نے جوابی دھمکی دے ڈالی۔ محکمہ تعلیم سندھ نے مراسلہ جاری کر دیا اور کہا اسکولز کھلے تو کارروائی ہوگی، اسکولز کی رجسٹریشن معطل کر دی جائے گی، کورونا کے باعث اسکولز تاحکم ثانی بند رکھنے کا فیصلہ برقرار ہے۔
 

Advertisement