آسٹریلیا میں لاک ڈاؤن کیخلاف احتجاج جھڑپوں میں بدل گیا، 7 اہلکار زخمی

Published On 21 August,2021 06:37 pm

کینبرا: (دنیا نیوز) آسٹریلیا میں لاک ڈاؤن کے خلاف احتجاج جھڑپوں میں بدل گیا، ،مشتعل مظاہرین پر قابو پانے کے لئے پولیس نے طاقت کا استعمال کیا۔

میلبرن میں کورونا لاک ڈاؤن کی پالیسی کے خلاف ہزاروں افراد نے حکومت کے خلاف احتجاج کیا، لوگوں کی بڑی تعداد پولیس لائن کے باہر جمع ہوئی مشتعل افراد نے پولیس پر دھاوا بول دیا مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے پولیس نے مرچوں کے سپرے کا استعمال کیا۔

سینکڑوں افراد کو گرفتار بھی کرلیا گیا ،تصاد م میں 7 پولیس اہلکار زخمی بھی ہوگئے، سڈنی میں بھی پولیس نے لاک ڈاؤن کے خلا ف احتجاج کرنے والوں کو منتشر کیا۔
 

Advertisement