اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان نے بطور چئیرمین پی ٹی آئی الیکشن کمیشن کے نوٹس کا جواب دے دیا۔
وزیراعظم عمران خان نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کی تاخیر کی وجہ کورونا وبا کو قرار دے دیا ہے۔ جواب میں کہا گیا ہے کہ ملک بھر میں کورونا وبا اور این سی اوسی کی ہدایات کے مدنظر انٹرا پارٹی انتخابات نہیں کرائے جاسکے۔
وزیراعظم عمران خان پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن سے ایک سال کی مہلت مانگ لی۔ وزیراعظم نے الیکشن کمیشن سے شوکاز نوٹس واپس لینے کی درخواست کی ہے۔