بیرونی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں نمایاں اضافہ ہواہے: وزیراعظم عمران خان

Published On 23 August,2021 08:03 pm

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ معاشی محاذسے مزیدخوشخبری آئی ہے۔ بیرونی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں نمایاں اضافہ ہواہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اوورسیز چیمبرزآف آف کامرس اینڈانڈسٹریز کے کاروباری اعتماد کے سروے میں پاکستان کی رینکنگ کی بہتری پرمسرت کااظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ ملک میں کاروبارکیلئے سازگارماحول پر بالخصوص بیرونی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں نمایاں اضافہ ہواہے۔

اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم نے کہاہے کہ معاشی محاذسے مزیدخوشخبری آئی ہے۔ اوورسیز چیمبرزآف آف کامرس اینڈانڈسٹریز اوآئی سی سی آئی کے کاروباری اعتماد کے سروے (بی سی آئی) میں پاکستان مئی 2020 کے منفی 50 فیصد سے بہترہوکر 59 فیصد کی بہتری کیساتھ9 پرکھڑا ہے۔

عمران خان نے کہاہے کہ اوورسیز چیمبرزآف آف کامرس اینڈانڈسٹریز کے راکین کا اعتماد 108 فیصدکی انقلابی تبدیلی کے ساتھ 2020 کے منفی 74 فیصد کے مقابلہ میں 34 فیصد ہوچکاہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے کہاکہ کاروبار بالخصوص بیرونی سرمایہ کاروں کے اعتمادمیں یہ ڈرامائی اضافہ ہے۔
 

Advertisement