خورشید شاہ دو سال ہسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد جیل منتقل

Published On 03 September,2021 04:22 pm

کراچی: (دنیا نیوز) پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کو این آئی سی وی ڈی ہسپتال سے سینٹرل جیل منتقل کردیا گیا، ہسپتال سے سینٹرل جیل تک ایمبولینس کے ذریعے منتقل کیا گیا۔

خورشیداہ کو دو سال قبل18ستمبر کو نیب نے اسلام آباد سے گرفتار کیا تھا، گرفتاری کے کچھ دن بعد امراض قلب کی اسپتال ممتقل کیا گیا تھاجہاں پر انکا علاج بھی جاری تھا۔ تاہم ضمانت کے لیے سندھ ہائی کورٹ سے رجوع بھی کیا تھا مگر عدالت نے خورشید شاہ کی ضمانت جیل میں نہ ہونے کی بنا پر درخواست رد کر دی تھی۔

دوسری جانب خورشید شاہ کو ہسپتال میں رکھنے کے خلاف پی ٹی آئی رہنما طاہر شاہ کی درخواست بھی سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ میں زیر سماعت ہے جبکہ خورشید شاہ دو برس سے این آئی سی وی ڈی میں زیر علاج رہنے کے بعد ہسپتال سے سینٹرل جیل سکھر منتقل ہونے کا فیصلہ کیا تاکہ ضمانت ہو سکے کیونکہ خورشید شاہ نے اپنی ضمانت کے لئے سپریم کورٹ سے رجوع کیا ہے۔

واضح رہے کہ خورشید شاہ، بیٹوں، داماد اویس شاہ سمیت 18 افراد کے خلاف ایک ارب23کروڑ کا ریفرنس احتساب عدالت سکھر میں زیر سماعت ہے اور خورشید شاہ کے بڑے بیٹے رکن سندھ اسمبلی فرخ شاہ پہلے ہی جیل میں قید ہیں

Advertisement