اسلام آباد: (دنیا نیوز) مریم اونگزیب نے کہا ہے کہ شہباز شریف کو 12 اگست کو طلبی کا نوٹس موصول ہوا، ان کو اس سے قبل طلبی کا کوئی نوٹس موصول نہیں ہوا، شہباز شریف کو موصول طلبی کے نوٹس کا جواب جمع کرا دیا۔
مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسپتالوں کو بند جبکہ ادویات پر ڈاکا ڈالا گیا، ن لیگ کے منصوبے گروی رکھوا کر عمران خان پیسہ کما رہے ہیں، شہباز شریف نے چیلنج کیا ہے کہ ایک دھیلے کی کرپشن ثابت کریں، اپوزیشن کے ساتھ تماشے کی قلعی کھل چکی، اربوں کی کرپشن کا الزام اب 45 لاکھ تک پہنچ چکا ہے، 126 ارب روپے کے بی آرٹی کےکھڈے نیب کو نظر نہیں آتے۔
مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ شہباز شریف 10 سال پنجاب کے وزیراعلیٰ رہے، ترقیاتی منصوبے لگائے، شہباز شریف نے پنجاب کے عوام کو ریلیف دیا، عمران خان کو طلبی کا کوئی نوٹس نہیں ملتا۔