اسلام آباد: (دنیا نیوز) شیخ رشید نے کہا ہے کہ طالبان نے یقین دلایا ہے افغان سرزمین ٹی ٹی پی کو استعمال نہیں کرنے دیں گے، افغانستان کے حالات کی وجہ سے سی پیک اور اہم ہوگیا، اقتصادی راہداری کے خلاف عالمی سازشیں جاری ، بھارت منصوبے کی کامیابی نہیں چاہتا۔
وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان کی صورتحال پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں، افغانستان میں امن و استحکام کیلئے دعاگو ہیں، افغان کرکٹ ٹیم کو بھی ویزے جاری کر دیئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک کیخلاف عالمی سازشیں ہو رہی ہیں، بھارت سی پیک میں کامیابی نہیں چاہتا، سی پیک کمپنیوں کو پاک فوج سکیورٹی فراہم کر رہی ہے۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ طورخم بارڈر پر لوگوں کو لا رہے ہیں، پاکستان آنیوالوں میں امریکی بھی شامل ہیں، لوگوں کو کابل ایئرپورٹ تک لانے کی ذمہ داری پاکستان کی نہیں۔