پیپلز پارٹی ایک ساتھ دو سیاسی جماعتوں کی وکٹیں گرانے میں کامیاب

Published On 04 September,2021 04:53 pm

ملتان: (ویب ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ق سے تعلق رکھنے والے مظہر عباس اور متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے رہنما رانا امجد علی پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) میں شامل ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو اس وقت جنوبی پنجاب کے دورے پر ہیں اور اسی دوران کئی سیاسی جماعتوں کی وکٹیں بھی گر رہی ہیں۔

بلاول ہاؤس میں پی پی چئیرمین بلاول بھٹو زرداری سے ق لیگ کے ٹکٹ ہولڈر مظہر عباس اور مظفر گڑھ سے متحدہ قومی مومنٹ کے ٹکٹ ہولڈرز رانا امجد نے ملاقات کی۔

بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کے دوران مظہر عباس اور رانا امجد علی نے پی پی میں شمولیت کا اعلان کیا