فوجداری قوانین میں اصلاحات اور مجوزہ ترامیم، وزیر قانون کا وزیراعظم کو مراسلہ

Published On 05 September,2021 09:26 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) قانون اور انصاف کے وزیر ڈاکٹر فروغ نسیم نے فوجداری قوانین میں اصلاحات کے حوالے سے وزیر اعظم کو ایک خط لکھا ہے۔

وزیر قانون نے یہ خط ایک جامع دستاویز کے ساتھ بھیجا ہے جس میں تمام مجوزہ ترامیم شامل ہیں۔ ان ترامیم کا مقصد فوجداری انصاف کے نظام میں جامع بہتری لانا ہے۔

ان قوانین میں فوجداری قوانین ، تعزیرات پاکستان، قانونِ شہادت، انسداد منشیات، ریلوے ایکٹ، قیدیوں سے متعلق قوانین، دارالحکومت اسلام آباد میں فوجداری استغاثہ کی خدمات اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد فرانزک، سائنس ایجنسی ایکٹ شامل ہیں۔ان قوانین میں ترامیم کے لئے تمام متعلقہ محکموں سے رائے لی گئی ہے۔
 

Advertisement