آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان پیر جو کیا جائے گا

Published On 05 September,2021 03:48 pm

لاہور: (دنیا نیوز) آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ سمیت نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے خلاف سیریز کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان پیر کو کیا جائے گا۔

چیف سلیکٹر محمد وسیم قذافی اسٹیڈیم لاہور میں صبح سوا گیارہ بجے میگا ایونٹ کے لیے کھلاڑیوں کا اعلان کریں گے۔

یہ قومی اسکواڈ نیوزی لینڈ کے خلاف شیڈول لاہور میں پانچ ٹی 20 اور پھر انگلینڈ سے کھیلے جانے والے راولپنڈی میں تین میچز کی سیریز میں پاکستان کی نمائندگی کرے گا، جمیکا میں کورونا کا شکار ہونے والے ہیڈ کوچ مصباح الحق بھی کل ہی وطن واپس پہنچیں گے۔
 

Advertisement