شمالی وزیرستان میں دورانِ آپریشن بارودی سرنگ کا دھماکا، دو جوان شہید

Published On 07 September,2021 06:10 pm

میرانشاہ: (دنیا نیوز) شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے دورانِِ آپریشن بارودی سرنگ دھماکے کے باعث دو جوان شہید ہو گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے میں دوسالی میں کلیئرنس آپریشن کیا، آپریشن کے دوران دیسی ساختہ بارودی سرنگ پھٹنے سے دو جوان شہید ہو گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شہداء میں 25 سالہ ضیاء اکرم اور 20 سالہ مصور خان شامل ہیں۔ دونوں کا تعلق مظفر آباد اور باجوڑ سے سے تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق واقعے کے بعد سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کی تلاش کے لیے آپریشن کیا اسی دوران سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشتگرد مارا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں دہشت گردوں کے مکمل خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے، پاک فوج نے علاقے کو محاصرہ میں لیکر دہشتگردوں کی تلاش شروع کر دی ہے، مزید دہشتگردوں کی تلاش جاری ہے۔

Advertisement