فیاض الحسن چوہان کا مسلم لیگ ن کے وائٹ پیپر کے جواب میں بلیک پیپر جاری کرنیکا فیصلہ

Published On 09 September,2021 12:21 pm

لاہور: (دنیا نیوز) فیاض الحسن چوہان نے مسلم لیگ ن کے وائٹ پیپر کے جواب میں بلیک پیپر جاری کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ فیاض الحسن چوہان آج پریس کانفرنس میں تفصیلات جاری کریں گے۔

پنجاب حکومت کے ترجمان فیاض الحسن چوہان آج مسلم لیگ ن کے 10 سالہ دورِ اقتدار کا بلیک پیپر جاری کریں گے۔ ترجمان پنجاب حکومت فیاض الحسن چوہان کے مطابق وہ بلیک پیپر میں مسلم لیگ ن دور کے ناکام منصوبوں کی فہرست پیش کرنے کے علاوہ مسلم لیگ ن دور کے عوام دشمن اقدامات بارے بھی نشاندہی کر یں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ آج ایوان وزیر اعلیٰ میں پریس کانفرنس میں مسلم لیگ ن کے خلاف بلیک پیپر جاری کریں گے۔