پاکپتن: شادی سے انکار پر ملزم نے لڑکی کے چہرے پر کیمیکل پھینک دیا، چہرہ جھلس گیا

Published On 07 September,2021 04:21 pm

پاکپتن: (دنیا نیوز) شادی سے انکار کیوں کیا؟، سفاک ملزم نے لڑکی کے چہرے پر کیمیکل پھینک دیا۔۔چہرہ بری طرح جھلسنے پر لڑکی کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ تھانہ چکبیدی کے علاقے نانک پور میں پیش آیا۔ جہاں دیہاتی لطیف کی بیٹی سے ملزم فضل عباس شادی کرنا چاہتا تھا۔ انکار پر ملزم نے گھر میں گھس کر لڑکی کے چہرے پر کیمیکل پھینک دیا جس سے چہرہ بری طرح جھلس گیا۔

متاثرہ لڑکی کو طبی امداد کےلیے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس نے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کر لیا تاہم سفاک ملزم کی ابھی تک گرفتاری عمل میں نہیں لائی جاسکی ہے۔
 

Advertisement