گورنر پنجاب کا این جی اوز کے تعاون سے ہیپاٹائٹس فری بلوچستان پروگرام شروع کرنے کا اعلان

Published On 04 September,2021 11:53 am

لاہور: (دنیا نیوز) گورنر پنجاب چوہدری سرور نے این جی اوز کے تعاون سے ہیپاٹائٹس فری بلوچستان پروگرام شروع کر نے کا اعلان کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پہلی بار بلوچستان کی ترقی کے لیے عملی کام ہو رہا ہے۔

گورنر پبجاب چودھری سرور نے دورہ کو ئٹہ کے دوران گورنر بلوچستان ظہور آغا اور ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری سے ملاقات کی۔ اس موقع پر گورنر پنجاب چودھری سرور کا کہنا تھا کہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے بلوچستان کی ترقی لازم ہے، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بلوچ عوام کی قربانیاں قابل تحسین ہے، امن دشمنوں کے خلاف بلوچی عوام ہمیشہ فرنٹ لائن پر رہے ہیں، پنجاب بڑے بھائی کے طور پر ہر وقت بلوچی عوام کے ساتھ ہے۔

گورنر بلوچستان سید ظہور آغا کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ملک میں یکساں ترقی ہی وزیراعظم عمران خان کا مشن ہے، صحت اور تعلیم سمیت ہر شعبے میں بلوچستان میں کام ہو رہا ہے۔
 

Advertisement