اوچ شریف: پسند کی شادی کرنیوالے میاں بیوی کی پھندہ لگی لاشیں برآمد

Published On 31 August,2021 04:44 pm

اوچ شریف: (دنیا نیوز) پسند کی شادی کرنے والے میاں بیوی کی گلے میں پھندہ لگی لاشیں ملی ہیں۔

خاندانی ذرائع کے مطابق چمن علی نامی لڑکا چند یوم قبل کبیر والہ سے الفت نامی لڑکی سے پسند کی شادی کر کے اُسے لے آیا تھا افسوسناک واقعہ اوچ شریف کے علاقہ محلہ بخاری میں پیش آیا۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکے اور لڑکی کے گلے میں پھندے اور زمین پر گھسیٹنے کے نشانات ہیں۔
 

Advertisement