لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب بیوروکریسی میں ایک بار پھر اکھاڑ بچھاڑ، پنجاب حکومت نے 20 افسران کے تبادلے کر دیئے، 2 کمشنرز، 6 سیکرٹریز، 12 ڈپٹی کمشنرز کے تقرر و تبادلے کر دیئے گئے۔
ڈی سی لاہور مدثر ریاض کو او ایس ڈی کر دیا گیا۔ محمد عمر شیر ڈپٹی کمشنر لاہور تعینات، ڈپٹی کمشنر راولپنڈی عامر عقیق کو او ایس ڈی کر دیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر فیصل آباد محمد علی کا تبادلہ راولپنڈی کر دیا گیا۔ سیکرٹری پرائمری ہیلتھ سارہ اسلم کمشنر ڈی جی خان ہوں گی۔
سیکرٹری لیبر احمد جاوید قاضی کو سیکرٹری اسپیشلائزڈ ہیلتھ کر دیا گیا ہے۔ سید جاوید اقبال بخاری سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن تعینات، دانش افضال ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ، عمران سکندر بلوچ سیکرٹری پرائمری ہیلتھ تعینات، کمشنر ملتان جاوید اختر کو او ایس ڈی کر دیا گیا۔ کمشنر ارشاد احمد کا تبادلہ ملتان کر دیا گیا ہے۔ مجاہد شیر دل کو سیکرٹری پی اینڈ ڈی کا عہدہ دے دیا گیا۔