رحیم یار خان: (دنیا نیوز) ایک سو روپے کے تنازع پر دو گروپوں کے درمیان تصادم کے باعث ماں جاں بحق ہو گئی جبکہ بیٹا زخمی ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق رحیم یار خان کے علاقے ظاہر پیر میں گزشتہ روز موبائل کی تبدیلی کے دوران ایک سو روپے بقایا طے ہوا تھا،موبائل کا بقایا مانگنے پر جھگڑا ہوا، لڑائی میں ڈنڈوں کا آزادانہ استعمال کیا گیا،
ظاہر پیر کے تھانہ کوٹسمابہ کی حدوں فتح پور قریشیاں میں پیش آنے والے واقعے کے دوران لڑائی کے باعث ماں زندگی کی بازی ہار گئی جبکہ بیٹا شدید زخمی ہو گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ تھانہ کوٹسمابہ نے لاش اور زخمی کو ہسپتال منتقل کر دیا۔