آمدن سے زائد اثاثوں کا کیس: لیگی رہنماء میاں جاوید لطیف کی نیب آفس پیشی

Published On 09 September,2021 12:33 pm

لاہور: (دنیا نیوز) آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں مسلم لیگ ن کے رہنماء میاں جاوید لطیف نیب آفس پیش ہوگئے، جہاں وہ نیب کو اپنا بیان قلمبند کروائیں گے۔

نیب ذرائع کے مطابق نیب کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم میاں جاوید لطیف سے جائیدادوں کے متعلق پوچھ گچھ کرے گی۔ جاوید لطیف پر مبینہ آمدن سے زائد اثاثہ بنانے کا الزام ہے۔ نیب نے جاوید لطیف اور اس کے خاندان کے نام جائیدادیں کا ریکارڈ حاصل کر لیا ہے۔ جاوید لطیف سے جائیدادوں کی تفصیلات طلب کی جائیں گی۔