پاکستان اور قطر کا افغانستا ن میں تعمیری کردار جاری رکھنے پر اتفاق

Published On 09 September,2021 08:13 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان اور قطر نے افغانستا ن میں کسی بھی انسانی بحران سے بچنے کے لئے تعمیری کردار جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔

انہوں نے یہ بات دونوں ملکوں کے درمیان وفود کی سطح پر بات چیت کے بعد آج اسلام آباد میں قطر کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمان الثانی کے ساتھ ایک مشترکہ نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ افغانستان میں امن  استحکام اور خوشحالی کے بارے میں دونوں ملکوں کا مشترکہ وژن ہے۔

انہوں نے کہا عالمی برادری کو افغانستان کے عوام کی انسانی اور مالی امداد کے لئے آگے آنا چاہیے۔ امن میں خلل ڈالنے والے عناصر کو افغانستان میں امن کے لئے عالمی کوششوں کو سبوتاژ کرنے کا موقع نہیں ملنا چاہیے۔

 

Advertisement