اسلام آباد: (دنیا نیوز) چیئرمین نیب جاوید اقبال نے کہا ہے کہ میگا کرپشن مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچانا نیب کی اولین ترجیح ہے، نیب کی انسداد بدعنوانی کی موثر قومی حکمت عملی کامیاب رہی ہے۔
چیئرمین نیب جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ بدعنوانی تمام برائیوں کی جڑ ہے، نیب احتساب سب کیلئے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے، نیب بدعنوانی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے پر عزم ہے، نیب نے 179 میگا کرپشن مقدمات میں سے 95 ریفرنسز احتساب عدالتوں میں دائر کئے۔