اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ پاکستان میں سکیورٹی کا کوئی مسئلہ نہیں، پاکستان کے تمام سکیورٹی ادارے ہائی الرٹ ہیں، صورتحال سے متعلق کچھ دیر بعد پریس کانفرنس میں آگاہ کرونگا۔
ادھر وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم سے رابطہ کیا، یقین دلایا کہ پاکستان میں نیوزی لینڈ کی ٹیم کو فول پروف سیکیورٹی میسر ہے، ہماری انٹیلی جنس ایجنسیز دنیا کے بہترین انٹیلی جنس سسٹمز میں شامل ہیں، ان کی رائے میں نیوزی لینڈ کی ٹیم کو کسی قسم کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔