محکمہ موسمیات کی اسلام آباد، پنجاب، خیبرپختونخوا میں بارش کی پیشگوئی

Published On 22 September,2021 12:09 pm

لاہور: (دنیا نیوز) محکمہ موسمیات نے اسلام آباد، پنجاب، خیبرپختونخوا میں بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ سندھ کے مختلف علاقوں اور شمال مشرقی بلوچستان میں بھی بادل برسنے کا امکان ہے۔

موسم کا حال بتانے والوں کے مطابق آج لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد اور سیالکوٹ میں بارش کا امکان ہے۔ پشاور، ایبٹ آباد، چترال اور دیگر علاقوں میں بارش کی پیشگوئی ہے۔ اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی بادل برسنے کی توقع ہے۔ سندھ میں حیدر آباد، عمر کوٹ، مٹھی میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بادل برس سکتے ہیں۔

 







×

آپ کی رائے

کیا چھوٹے صوبوں کا قیام پاکستان میں بہتر حکمرانی اور ترقی کے لیے ضروری ہے